اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اس جھڑپ کے دوران فائرنگ میں ایک شخص زخمی ہو گیا جبکہ سات دیگر کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گزشتہ رات ایک شخص گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ ابھی تک حملہ آور کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ امریکا کے اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے لاش کا پوسٹ مارٹم، یونین کے سرکاری ڈاکٹروں سے کرائے جانے کا حکم دیا ہے۔
امریکا کے میسوری صوبے کے فرگوسن علاقے میں ایک سیاہ فام نوجوان کے پولیس کی گولی سے ہلاک ہونے کو لے کر کشیدگی پائی جاتی اور کرفیو کے نفاذ کے باوجود لوگ مظاہرہ کرکے اپنا احتجاج درج کرا رہے ہیں۔ مظاہرین نے کرفیو لگائے جانے کے بعد بھی سینٹ لوئیس کی سڑکوں پر مظاہرہ جاری رکھا۔ در ایں اثنا میسوري ریاست کے گورنر نے فرگوسن میں کرفیو کی مدت میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکا کی ریاست میسوری کے فرگوسن علاقے میں حال میں 18 سالہ سیاہ فام نوجوان مائیکل براؤن کی موت کے بعد احتجاج شروع ہو گئے تھے۔ براؤن کو 9 اگست کو ایک سفید پولیس اہلکار ڈیرن ولسن نے گولی مار دی تھی۔ ایک ہفتے بعد بھی جب حالات کنٹرول سے باہر ہو گئے تو میسوری کے گورنر نے ہفتہ کی رات ایمرجنسی اور کرفیو کا اعلان کیا تھا لیکن لوگ مائیکل براؤن کے قاتل کو سزا دلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر آ گئے۔




















.......
/169